ابنا: اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان نے خلیج بنگال میں دو بحری جہاز ڈوب جانے اور ان پر سوار برمی مسلمانوں کے جان بحق اور لاپتہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اطلاعات کے مطابق ڈوبنے والے جہازوں پر سوار تقریباً چالیس افراد کو بچا لیا گيا ہے جبکہ کچھ افراد کی لاشیں پانی پر تیرتی ہوئی دکھائی دی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق میانمار کے صوبے راخین میں مسلمانوں کے خلاف انتہا پسند بدھوں کے تشدد کے بعد وہاں سے فرارہونے والے مسلمان بھی ڈوبے ہوئے جہازوں پر سوارتھے۔ خلیج بنگال میں غرق ہونے والے دو بحری جہازوں پر دوسو چالیس افراد سوار تھے۔
واضح رہے کہ راخین میں ہونے والے فرقہ وارانہ فساد میں ہزاروں روہنگیا مسلمان بے گھر ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110
13 نومبر 2012 - 20:30
News ID: 364789
خلیج بنگال میں دو بحری جہاز غرق ہونے سے میانمار کے مسلمانوں سمیت درجنوں افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔